• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

55کھرب کا ہدف اقتصادیات کو ہلادے گا ، پاکستان دفاعی بجٹ میں کٹوتی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے ، ڈاکٹر اشفاق حسن

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان دفاعی بجٹ میں کٹوتی کا متحمل نہیں ہوسکتا ، آئندہ بجٹ میں 55 کھرب روپے مالی وصولیوں کا ہدف ملکی اقتصادیات کو ہلا دے گا۔ 1837 ارب روپے تک ترقیاتی بجٹ، بجلی اور گیس صارفین پر 216 ارب کے اخراجات، 30 ارب روپے فوڈ سبسڈی اور 80 ارب روپے کے احساس پروگرام، 0.6 فیصد ابتدائی خسارہ کے ایڈجسٹمنٹ کا اثر دفاعی بجٹ پر پڑے گا۔ 55 کھرب روپے کا ہدف مذاق نظر آتا ہے۔ ہر کسی کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ ہدف کیونکر حاصل کیا جا سکے گا۔ 10 کھرب روپے کے اضافی ٹیکس کیسے نافذ کئے جا سکیں گے۔ موجودہ بجٹ پہلے ہی قابو سے باہر ہے۔ یہ بھی عین ممکن ہے کہ تین چار ماہ بعد خامیاں ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں میں 34 فیصد بڑھوتری کا ہدف سمجھ سے بالاتر اور صاف ناممکن جب کہ 4 فیصد شرح نمو کا ہدف بھی مشکوک ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لئے جی ڈی پی شرح نمو 2.7 اور 2.8 فیصد کے درمیان بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارضی اسٹرٹیجک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان دفاعی بجٹ میں کٹوتی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین