• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شروع دن سے کہہ رہا ہوں نیب سیاست زدہ ہے، حمزہ شہباز

لاہور(خصوصی نمائندہ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ شروع دن سے کہہ رہا ہوں نیب سیاست زدہ ہے،چیئر مین نیب کے مسئلہ پر قومی اسمبلی میں فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کریں گے، بجٹ کے بعد مہنگائی کا سونامی آئے گا، بجٹ میں7 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جارہے ہیں،ملکی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے سلیکٹڈ حکمرانوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے،پاکستان کا صرف اللہ تعالی ہی محافظ ہے، پاکستان میں ٹیکنوکریٹ حکومت پہلے ہی بن چکی، کچھ پیپلز پارٹی کے سابق وزراء کو حکومت میں شامل کیا گیا ہے، نیازی عملی طور پر فارغ ہو چکے۔وہ گزشتہ روز اندرون بھاٹی گیٹ میں چھت گرنے سے6افراد کی ہلاکت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کررہے تھے۔
تازہ ترین