• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی، 2 نامعلوم افراد کی بوری بند نعشیں برآمد

گھوٹکی(اقبال صدیقی نامہ نگار)خانپور مہر کے قریب ریگستانی علاقے سے 2 نامعلوم افراس کی بوری بند نعشیں برآمد، اطلاع پر خانپور مہر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر میونسپل عملے کی مدد سے نعشوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردیا، نعشیں داد لغاری تھانے کی حدود سے برآمد ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق خانپور مہر کے قریب دادلغاری تھانے کی حدود سچارو چک نمبر 1 سردار گڑہ ریگستانی علاقے سے دو نامعلوم افراد کی بوری بند نعشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی عمریں 25سے 30 سال بتائی جا رہی ہیں واقعہ کی اطلاع پر خانپور مہر پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر میونسپل عملے کو طلب کر کے نعشوں کو ریت کے ٹیلے سے نکال کر اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کی، خانپور مہر پولیس کے مطابق نعشین سچارو چک نمبر 1 داد لغاری تھانے سے برآمد ہوئی ہیں۔
تازہ ترین