• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘مشیرخزانہ

اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ، ایف بی آر ٹیکس وصولوں میں اضافے کو یقینی بنائے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت بجٹ تیار یوں کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرازق داؤد، وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور دیگر حکام شریک ہوئے ۔چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکسوں کو وسعت دینے اور اضافی ٹیکس اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس وصولوں میں اضافے کو یقینی بنائے ۔
تازہ ترین