ورلڈکپ 2019 سے قبل آج مزید 2 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے جن میں آسٹریلیا سری لنکا سے اور میزبان انگلینڈ افغانستان سے نبرد آزما ہونگے۔
ساؤتھ ایمٹن میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جب کہ دوسرا میچ میزبان انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں اپنا پہلا پہلا وارم اپ میچ جیت چکی ہیں جب کہ سری لنکا اور انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی، جبکہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی ہرایا تھا۔
ورلڈکپ سے قبل آخری دو وارم اپ میچز کل ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ، انڈیا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔