اسلام آباد......سابق صدر پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو دے دی گئی۔
پرویز مشرف کے وکیل فیصل چودھری نے وزارت داخلہ کے حکام کو درخواست دی۔ درخواست کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی ہے ۔
بعد ازاں فیصل چودھری نے پرویز مشرف کو ٹیلی فون کیا اور ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو جمع کرانے کی تفصیلات بتائیں۔