گجرات (نمائندہ جنگ)لالہ موسیٰ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین چینی باشندوں اور دو پاکستانی لڑکیوں صدف اور سدرہ اور اسکے خاوند پرویز اقبال کو گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق صدف راولپنڈی کی رہائشی ہے اور یہ پہلے ہی ایک چینی شہری سے شادی کر چکی ہے جبکہ سدرہ کا تعلق جلالپور جٹاں سے ہے یہ صدف کی دوست ہے اس نے شہزاد نامی شخص کو دس ہزار روپے دیکر اپنی بیٹی کا رشتہ ہمیں دیا جب سدرہ چینی باشندوں کے ہمراہ شہزاد کے گھر پہنچی تو شہزاد کی بیوی عنبر ین نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ چینی شہریوں سے پولیس کو دس لاکھ پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے ۔