• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدکی آمد آمد، سواتی چپل کی مانگ میں اضافہ

عید کی آمد آمدہے،ایسے میں چمڑے سے بنی سواتی چپل کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔

ریاستِ سوات دور سے سواتی چپل سوات کی ثقافت سمجھی جاتی ہے، شادی بیاہ اور دیگر تہواروں کے ساتھ ساتھ عید کے موقع پر سواتی چپل کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔

سوات میں سال کے بارہ مہینے سواتی چپل تیار کی جاتی ہے، موسم سرما میں ان چپلوں کو گرم علاقوں میں فروخت کے لئے بھیجا جاتا ہے۔

موسم گرما میں سوات میں اس کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور خاص کر عید کے مواقع پر اس کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔

سواتی چپل کے مختلف اقسام مارکیٹ میں ایک ہزار روپے سے4 ہزار روپے تک دستیاب ہیں۔

دکاندار کہتے ہیں کہ یہ چپل نہایت پائیدار ہے، اس لئے مہنگائی کے باوجود بھی ان کی مانگ میں کوئی کمی نہیں آتی،ہاتھوں کے بنے ہو ئے چیزیں لوگ پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ پائیدار بھی ہیں اور غریب لوگوں کی پہنچ میں بھی ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ عید کی خوشیاں سواتی چپل کے بغیر ادھوری ہیں،قیمتیں بڑھنے کے باوجود بھی سواتی چپل کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین