روالپنڈی میں طالبہ سے پولیس اہلکاروں کی زیادتی کیس میں ڈرامائی موڑ پر قانونی ماہرکی رائے بھی سامنے آگئی۔
قانونی ماہر راجہ نذیر نے کہا ہے کہ پنڈی گینگ ریپ کیس میں جن دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے وہ ناقابل ضمانت ہیں اور ان میں سمجھوتہ بھی ممکن نہیں۔
راجہ نذیر نے مزید کہا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ لڑکی کو دبائو میں لاکر پہلے والے بیان سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قانونی ماہر نے یہ بھی کہا کہ عدالت یہ فیصلہ کرے گی کہ لڑکی دوبارہ بیان اپنی مرضی سے دے رہی ہے یا دباؤ کا شکار ہے۔
راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی زیادتی کی شکار لڑکی کے کیس میں ڈرامائی موڑ آگیا،متاثرہ طالبہ نے پہلے بیان سے انحراف کرلیا۔
متاثرہ طالبہ نے علاقہ مجسٹریٹ کو دوبارہ بیان دینے کی درخواست دی اور کہا کہ 24 مئی کے بیان کو منسوخ تصور کیا جائے۔