• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کی نیب میں آج پیشی

لاہور،اسلام آباد (نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے سلسلے میں آج بدھ کو نیب میں پیش ہونگے۔ آصف زرداری کو نیب نوٹس میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کے دئیے گئے غیر قانونی ٹھیکوں میں خورد برد کی گئی اور اس سے آپ کے اور اہلخانہ کے ائر ٹکٹس، نجی طیاروں کے اخراجات اور نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات چلائے گئے۔ نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو کر جواب دیں۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی قیادت نے کارکنوں کو صبح سویرے زرداری ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کو جاری سمن میں کہا گیا کہ پارک لین کمپنی کی انکوائری میں صبح گیارہ بجے نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ طلبی کے دوران حمزہ شہباز کئے گئے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے، اس لئے انہیں آج پھر نیب لاہور طلب کیا گیا۔

تازہ ترین