جدہ (شاہدنعیم) وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انفغانستان اور پاکستان کا مفاد امن سے جڑا ہوا ہے، دونوں ممالک کیلئے خطے اور اندرونی امن واستحکام لازم و ملزوم ہے، تمام مسلم ممالک سے تعلقات بہتر ہیں، سب میں استحکام کے خواہاں ہیں، قطر کی خلیج تعاون کونسل اجلاس میں شرکت قابل ستائش ہے، وہ کانفرنس پیلس جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ اسلامی وزرائے خارجہ سربراہی اجلاس میں آج مسودہ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سربراہی کانفرنس کے ایجنڈا پر فلسطین کے مسئلے کے علاوہ مسلم اقلیتوں کے خلاف حالیہ واقعات ،اسلام فوبیا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ٹھوس مؤقف اور او آئ سی کے دیگر اقتصادی، ثقافتی اور سماجی معاملات شامل ہیں۔