کراچی (جنگ نیوز) انور مقصود اور رحمان ملک (ڈمیز) کی کھٹی میٹھی باتیں جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں دکھائی جائیں گی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پی پی کا ہے فرض مدد ”ایان“ کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پڑھے لکھو نے معاشرہ بگاڑ رکھا ہے۔ ”خبرناک“ میں جو دیگر موضوعات زیربحث لائے جائیں گے اُن میں ”نوادرات اور منشیات کی اسمگلنگ کے انوکھے طریقے، مہنگائی اور شادیوں کی موسلادھار بارشیں اور تھیٹرز میں پرفارمنس کی جگہ آپریشن “ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھرپور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔