• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کے ذاتی معاملات سے میراواسطہ نہیں،زرداری

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ذاتی معاملات سے میراواسطہ نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئرمین نیب اپنے دفتر غلط استعمال نہ کرے۔ نیب ملکی انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہا ہے‘ چیئرمین نیب اپنے دفتر غلط استعمال نہ کرے،بدھ کو آصف علی زرداری سےصحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین نیب سے متعلق جو معاملہ سامنے آیا کہا کہیں گے اس پر سابق صدر نے کہا ذاتی معاملات سے میراواسطہ نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئرمین نیب اپنے دفتر غلط استعمال نہ کرے انہوں نے کہا چیئرمین نیب سیاستدانوں کے خلاف اپنے دفتر کو استعمال کر رہے ہیں،ہمارا دعویٰ ہے کہ نیب پاکستان کی انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
تازہ ترین