• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے حل کیلئے مسلمانوں کا اتحاد بنیادی شرط ہے، شیریں مزاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) حکومت سرکاری سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کرے‘ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام آباد میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ القدس سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے مسلمانوں کا اتحاد بنیادی شرط ہے۔ ‘ یمن جنگ میں ہم نے فریق نہیں بننا۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت سفارتی سطح پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرے۔ القدس مظلوموں کا دن ہے‘ ہم دنیا بھر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم،فرحت اللہ بابر ، سید اسد عباس نقوی،سید ناصر عباس شیرازی ،سنیٹر منظور احمد کاکڑ ، مظہر برلاس،، پیر صابر شاہ اور علی حسینی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین