دبئی .....سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے دبئی میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس بھی آج شام ہی طلب کر لیا ہے ۔
پرویز مشرف کمر کی تکلیف سمیت کئی بیماریوں کے علاج کیلئے پاکستان سے دبئی منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں اے پی ایم ایل امارات سے تعلق رکھنے والے پارٹی ممبران کو طلب کیا ہے۔
اجلاس ان کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہےجس کی صدارت بھی وہ خود کریں گے۔ کمر میں شدید تکلیف کے باوجود اجلاس کی صدارت اور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔