• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواستوں پرنیا بنچ تشکیل دیدیا،سماعت 3جون کوہوگی

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا ہے جو 3 جون کو تینوں مقدمات میں ضمانتوں کے معاملہ کی سماعت کرے گا،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نئے بنچ کی سربراہی کریں گے جبکہ بنچ کے دوسرے رکن جسٹس وحید خان ہونگے،حمزہ شہباز نے گزشتہ روز اپنی ضمانت کی درخواستوں پر کرنے والے دورکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ سماعت سے الگ ہوگیا تھا۔
تازہ ترین