• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع کر دی۔

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے کی سماعت احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے کی۔

سماعت کے دوران رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو نیب عدالت میں پیش کر دیا گیا جبکہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔

اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے؟

تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ریفرنس کی چیئرمین نیب نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

احتساب عدالت نے جیل کے افسر سے استفسار کیا کہ خواجہ سعد رفیق کدھر ہیں؟

جیل حکام نے جواب دیا کہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں۔

احتساب عدالت نے تفتیشی افسر کو جلد ریفرنس فائل کرنے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب دیا کہ ریفرنس کی کاپیاں کروا کر جلد عدالت میں پیش کر دیں گے، ریفرنس کی چیئرمین نیب نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کےجوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع کر دی۔

تازہ ترین