لاہور ہائیکورٹ نےمسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر تے ہوئے مزید کارروائی 27 مئی تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت میں خواجہ برادران کے وکیل نے بتایا کہ نیب نے بے بنیاد الزام لگایا، جبکہ دونوں بھائیوں کیخلاف ابھی تک ریفرنس داخل نہیں کیا گیا۔
نیب کے وکیل کاکہناتھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت ملے ہیں، خواجہ برادران کے وکیل نے آگاہ کیا کہ تمام تفصیلات ٹیکس گوشوارے میں درج ہیں، نیب جس رقم کا تذکرہ کر رہاہے، وہ سروس چارجز ہیں۔
اس موقع پر عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی 27 مئی تک ملتوی کر دی۔