• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ورلڈ کپ 2019کی افتتاحی تقریب کے ایک چیلنج میں بھارت کو ہرا دیا۔

ملالہ نے اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ پاکستان ٹھیک کھیلا اور ساتویں نمبر پر رہا۔

انہوں نے خصوصاً بھارت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آخری نمبر پر آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے دوران ’منی ورلڈ کپ‘ کے نام سے ایک تفریحی مقابلہ کروایا گیا۔

ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام دس ٹیموں کی طرف سے دو، دو نمائندہ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا اور ان کے درمیان انوکھے انداز میں مقابلہ کروایا گیا، جس کا نام ’60 سیکنڈ چیلنج‘ رکھا گیا تھا۔

اس تفریحی مقابلے میں ہر ٹیم کے نمائندہ کھلاڑیوں کو ایک منٹ کا وقت دیا گیا تھا اور اس کے لیے دلچسپ قوانین طے کیے گئے تھے۔ مثلاً آؤٹ ہونے پر منفی چار رنز، گیند مس ہونے پر منفی ایک رن۔

پاکستان کی جانب سے سابق کپتان اظہر علی اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی میدان میں اترے تھے، وہ پاکستان کو جتوا تو نہ سکے تاہم بھارت کو ہرادیا، ان مقابلوں کی فاتح ٹیم انگلینڈ ٹھہری۔

بھارت کی نمائندگی سابق کپتان، کوچ اور اسپن بولر انیل کمبلے اور اداکار فرحان اختر کر رہے تھے، انہوں نے سب سے کم 19 رنز بنا ئے اور آخری نمبر پر آئے جبکہ اظہر علی اور ملالہ یوسفزئی نے پاکستان کی طرف سے 38 رنز سکور کیے۔

ان مقابلوں کے بعد ملالہ یوسفزئی نے ایک دلچسپ بات کہی جس سے وہاں موجود پاکستانی شائقین اور بعد میں سوشل میڈیا پر بھی صارفین محظوظ ہوتے رہے۔

مزاح پر مبنی جملے کے بعد انہو ں نے بھارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اچھی کوشش کی اور ان کی اس کوشش کو سراہتے ہیں۔

تازہ ترین