• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے کیئریئر کا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے شعیب ملک کو شدید دھچکا لگا ہے، وہ جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں پاکستان کی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

شعیب ملک اس سے قبل2007کے ورلڈ کپ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن ان کی کارکردگی واجبی تھی۔

پاکستان تین فاسٹ بولروں اور تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

ٹیم میں چھ اسپیشلسٹ بیٹسمین شامل ہوں گے، جبکہ دو آل راونڈرز عماد وسیم اور شاداب خان ٹیم میں شامل ہوں گے۔

پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کی الیون میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ 37سالہ شعیب ملک پاکستان کی جانب سے 284 ون ڈٖے انٹر نیشنل کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے 7526 رنز بنانے157وکٹیں بنا رکھی ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ نے انضمام الحق کی مشاورت سے شعیب ملک کو میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کی جگہ محمد حفیظ لیں گے۔

ویسٹ انڈین ٹیم میں بائیں ہاتھ کے کئی بیٹسمینوں کی موجودگی میں محمد حفیظ کی بولنگ سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

جارح مزاج محمد آصف کو حارث سہیل پر فوقیت دی جاسکتی ہے۔ توقع ہے کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بہترین پلے انگ الیون کھلائیں گے، تمام 15 کھلاڑی پہلی چوائس ہوں گے۔ ہمارے لئے اچھی بات یہ ہے کہ بیٹسمین اچھی فارم میں ہیں۔ افغانستان کے خلاف میچ میں فائٹ کرکے ہارے تھے۔ تمام خراب کارکردگی والے میچوں کو بھول کر آگے جائیں گے۔

امکان ہے کہ ویسٹ انڈیز کی جارحانہ بیٹسمینوں کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم محمد حفیظ، شاداب خان اور عماد وسیم اسپنرز کی حیثیت سے جادو جگائیں گے۔

پہلے میچ کے لئے پاکستان کی ممکنہ الیون یہ ہوگی۔ امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان)، آصف علی، عماد وسیم،شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور وہاب ریاض۔

تازہ ترین