ورلڈ کپ2019 کے دوسرے میچ میں آج پاکستان کامقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا جو ناٹنگھم کے گراؤنڈ ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں جنوبی افریقاکے مریس ایراسمس اور نیوزی لینڈ کے کرس گیف اینے امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جب کہ ٹی وی امپائر بھارت کے سندارام روی ہوں گے۔
گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر اور آصف علی شامل ہیں۔