راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے تحصیل مری میں پولیس خدمت مرکز کو باقاعدہ فعال کردیا۔پولیس خدمت مرکز مری میں عوام کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈوپلیکیٹ لائسنس،پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ،لوکل پولیس ویریفیکشن،گھریلوملازم رجسٹر یشن،اندراج کرایہ داران،ایمرجنسی ریسکیوسروس 1058اور ٹوررسٹ ہیلپ ڈسک کی سہولیات میسر ہوں گی۔ خدمت مرکز کا افتتاح مہمان خصوصی ایم این اے صداقت عباسی اور سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے کیا۔