• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائی کورٹ کے مستقل ججز آج حلف اٹھائیں گے

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائی کورٹ کے حال ہی میں مستقل کئے گئے ججز آج جمعہ کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اس حوالے سے وفاقی وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ناصر محفوظ ،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی کو مستقل بنیادوں پر پشاور ہائی کورٹ کا جج مقرر کردیاگیاہے حلف برداری کی تقریب کورٹ روم نمبر 1 میں ہوگی جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ ان مستقل ججز سے حلف لیں گے ۔
تازہ ترین