• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا میں سنگدل چچا کے ہاتھوں معصوم بھتیجی کا قتل

پنجاب کے علاقے عارف والا کے نواحی گاؤں 83 ای بی میں سنگ دل چچا نے اپنی 3 سال کی معصوم بھتیجی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم 3 سالہ سعدیہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گٹر میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو رنج تھا کہ اس کا بھائی اس کے بچوں کا خیال نہیں رکھتا۔

بچی کی لاش پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی ہے۔

تازہ ترین