بھارت کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، امیت شاہ وزیر داخلہ، راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع، نرملا سیتھا رامن وزیرخزانہ ہونگی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع، امیت شاہ کو وزیرداخلہ اور سابق خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر کو اس بار وزیر خارجہ کا عہدہ دیا جا رہا ہے،جبکہ نرملا سیتھا رامن کو وزارت خزانہ اور کارپوریٹ افیئرز کا قلمدان دیا جائے گا۔
وزیراعظم مودی منسٹری آف پرسونیل، پبلک گریونس، پنشنز کے انچارج ہونگے، روی شنکر پرساد کو محکمہ قانون و انصاف، اطلاعات، الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن کا قلمدان دیا جائے گا۔
سمرتی ایرانی کو ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اور ٹیکسٹائل کی وزارت دی جائے گی۔