• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان اپنے اختتام پر ہےاور عید کی آمد آمدہے ۔عید کے موقع پر گھروں میں طرح طرح کے لذیذ پکوان بنائے جاتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے ۔ ایسے میں بچوں کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔عید تو خاص بچوں کی ہی ہوتی ہے۔بچے بہت شوق سے عیدی لیتے ہیں اور ساتھ اپنی پسند کے کھانوں کی فرمائش بھی کرتےہیں۔ ڈونٹس،براؤنی،چاکلیٹ شیک،فرنچ ٹوسٹ، کوکیز، پزا، برگر، سینڈوچ، فرائز اور نگٹس بچے بہت پسند کرتے ہیں۔مائیں بچوں کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے ان کےمن پسند کھانے بناتی ہیں۔چند تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔

کوکونٹ گلیزڈ ڈونٹ

اجزاء۔

میدہ۔ایک کلو،انڈے۔چار عدد،مکھن۔دو سو گرام، پاؤڈر کا دودھ۔سو گرام،نمک۔دو چائے کے چمچ، خمیر۔دو کھانے کے چمچ،کاسٹر شوگر۔سو گرام،گلیزڈ آئسنگ۔آدھا کپ،آئسنگ شوگر۔آدھا کپ،لال رنگ۔ایک چٹکی،ناریل۔آدھا کپ

ترکیب۔

میدے میں انڈا، مکھن، نمک، پاؤڈر کا دودھ، خمیر اور چینی ڈال کر نیم گرم پانی سے آٹے کو گوندھ لیں۔ گوندھے ہوئے آٹے سے پیڑے بنائیں اور رائز کر کے بیچ میں کاٹ لیں۔اب فرائی کر لیں اور اس کے اوپر وائٹ گلیزڈ آئسنگ لگا کر کوکونٹ میں رول کریں اور سرو کریں۔

چاکلیٹ چپ کوکیز

اجزاء۔

میدہ۔دو سو ساٹھ گرام،کھانے کا سوڈا۔ڈیڑھ چائے کا چمچ،نمک۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ،مکھن۔ایک سو ستر گرام،بران شوگر۔دو سو پچاس گرام،انڈا۔ایک عدد

انڈے کی زردی۔ایک عدد،ونیلا ایسنس۔ڈیڑھ چائے کا چمچ،چاکلیٹ چنکس۔دو سو پچاس گرام

ترکیب۔

میدہ، سوڈا اور نمک کو چھان کر رکھ لیں۔اب ایک پیالے میں مکھن اور بران شوگر اچھی طرح سے مکس کر کے انڈے شامل کر دیں۔پھر زردی کے ساتھ اس میں ونیلا ایسنس اور چاکلیٹ چنکس شامل کرنے کے بعد میدہ بھی شامل کر لیں۔اب اس کی گولیاں بنا کر ٹرے میں رکھ دیں۔پندرہ سے سترہ منٹ کے لیے ایک سو ستتر ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں بیک کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر استعمال کریں۔

ملائی بوٹی سینڈوچ

اجزاء۔

چکن بوٹی۔ آدھا کلو،مکھن ۔ایک پیکٹ،پودینہ ۔ایک گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا،ڈبل روٹی۔ ایک عدد،پیاز ۔دو عدد (لچھے میں کٹی ہوئی)،لیموں ۔دو عدد،ہری مرچ۔ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی،تازہ گرم دودھ۔ آدھی پیالی، کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی،ادرک کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ،تندوری مصالحہ ۔دو کھانے کے چمچ، تیل۔ دو کھانے کے چمچ،فریش کریم۔ تین کھانے کے چمچ مایونیز۔ حسب ضرورت،نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

لچھے میں کٹی پیاز دھوکر نمک کے پانی میں دو منٹ کے لیے ڈال کر نکالیں۔پھر ان میں لیموں کا رس، نمک، باریک کٹا پودینہ اور باریک کٹی ہری مرچ ملادیں۔اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگاکر ہلکا سا کچل لیں۔پھر تندوری مصالحہ، فریش کریم اورپسی کالی مرچ ملاکر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن اسٹر فرائی کریں۔جب پانی خشک ہوجائے تو چکن کو ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کریں۔اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن ملائیں۔ پھر گرم دودھ شامل کرکے تین منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلاکر رکھیں۔اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔دو ٹکڑے کرکے مزے دار سینڈوچز سرو کریں۔

ڈبل چاکلیٹ براؤنی

اجزاء۔

میدہ۔ 120 گرام،چینی۔ 50 گرام،بیکنگ کوکو۔ 1چائے کا چمچ،بیکنگ پاوڈر۔4/3 چائے کا چمچ،بیکنگ سوڈا۔ 4/3چائے کا چمچ،نمک۔ 3/1 چائے کا چمچ،السی۔ 1 کھانے کا چمچ،نیم گرم پانی۔ 3 کھانے کا چمچ،دودھ۔ 100 ملی لیٹر،کوکنگ آئل۔ 50 ملی لیٹر،بوائلڈ واٹر۔ 100 ملی لیٹر،ونیلا ایسنس۔ 1 چائے کا چمچ،آئسکریم۔ 1 سکوپ

ترکیب۔

ایک پیالی میں السی پاوڈر اور گرم بانی ڈال کر مکس کریں۔

مکسنگ باول میں میدہ چینی، کوکو، بیکنگ پاوڈر، بیکنگ سوڈا، اور نمک ڈال کر مکس کریں۔اب پیالے والی السی شامل کر دیں اور دودھ، آئل، ونیلا ایسنس بھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اس پر اب اُبلتا ہوا بانی ڈالیں اور بیٹر کو میڈیم سپیڈ پر رکھ کر بیٹ کریں۔سٹیمر گرم کر کے 30-40منٹ کے لیئے بیک کریں اور ٹھنڈا کر لیں۔ آئسکریم کے ساتھ سرو کر دیں براؤنیز تیار ہیں۔

اسٹرابیری فرنچ ٹوسٹ

اجزاء۔

ڈبل روٹی کے سلائسز۔چار سے پانچ عدد

اسٹرابیری۔چھ سے آٹھ عدد

انڈے۔ دو عدد

میدہ۔ دو کھانے کے چمچ

چینی۔ ایک کھانے کا چمچ

دودھ۔آدھی پیالی

تیل۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

اسٹرابیری کو دھو کر اسکے پتے علیحٰدہ کرلیں اور اسے ایک چوتھائی پیالی پانی میں ڈال کر ابالنےکے لیے رکھ دیں۔

ڈبل روٹی کے سلائسز کو تکونے ٹکڑوں میںکاٹ لیں انڈوں کو پھینٹ کر اس میں دودھ چینی شامل کرلیں۔

جب اسٹرابیری اچھی طرح گل جائیں اور اس کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں تھوڑا تھوڑامیدہ شامل کرتے ہوئے چولہے سے اتار لیں اسے میش کرکے ٹھنڈا کرلیں۔ انڈوں کے مکسچر میں اسٹرابیری کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو اس میں ڈبو کر رکھتے جائیں۔ فرائینگ پین میںتیل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے گرم کرلیں۔ تیار کئے ہوئے فرنچ ٹوسٹ کو اس میں سنہری کرکے نکال لیں۔ تازہ اسٹرابیری اور فریش کریم کے ساتھ خوبصورتی سے سجا کر پیش کریں۔ یہ مزیدار فرنچ ٹوسٹ بچوں کو بھرپور غذائیت فراہم کریں گے۔

یمی بی بی پزا

اجزاء۔

پزا ڈو بنانے کیلئے۔

میدہ۔ دو کپ

خمیر ۔دو چائے کے چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

پاؤڈر ملک۔ دو کھانے کےچمچ

چینی (پسی ہوئی)۔ ایک کھانے کا چمچ

مکھن۔1 کپ

انڈا ۔ایک عدد

نیم گرم پانی۔ حسب ِضرورت

مرغی کا گوشت (ابلا ہوا)۔ دو کپ

کیچپ۔ حسبِ ضرورت

موزریلا چیز (کدو کش کر لیں )۔ دو کپ

ترکیب۔

میدے میں خمیر، نمک، دودھ کا پاؤڈر، چینی، مکھن اور انڈا مکس کر دیں اور گرم پانی سے آٹا گوندھ لیں۔ ڈھک کر کے 1 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں اب منی پزا بنا کر پزا ٹرے میں رکھیں۔اس پر کیچپ لگائیں۔ مرغی کا گوشت اور چیز چھڑکیں اور 180Cپر15-20 منٹ بیک کریں5 کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

چاکلیٹ بنانا شیک

اجزاء۔

چاکلیٹ۔ پانچ کھانے کے چمچ

دودھ ۔آدھا لیٹر

کیلے۔ دو سے چار عدد

ترکیب۔

تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال بلینڈ کرلیں۔

پھر شیک کو گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔

چکن نگٹس

اجزاء۔

چکن۔(بغیر ہڈی کی بوٹیاں) ایک کلو

نمک۔ حسبِ ذائقہ

لہسن پسا ہوا۔ ایک کھانے کا چمچ

سفید مرچ۔ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

سرکہ۔ دو سے تین کھانے کے چمچ

سویاسوس۔ دو کھانے کے چمچ

آمیزہ بنانے کے لئے۔

میدہ۔ ایک پیالی

کارن فلار۔ آدھی پیالی

نمک۔ حسبِ ذائقہ

سفید مرچ۔ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

انڈوں کی سفیدی۔ دوعدد

کوکنگ آئل۔ تلنے کے لئے

ترکیب۔

چکن میں نمک، لہسن،سفیدمرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لئے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ ، کارن فلار، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس مکسچر میں اتنا پانی ڈالیں کہ گاڑھا سا آمیزہ بن جائے چکن کی بوٹیاںاس آمیزے میں ڈپ کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اور چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں۔ٹشو پیپر یاخاکی کاغذ پر نکال لیں۔ مصالحہ لگی چکن کو دو سے تین دن تک ہوا بند ڈبے میں بندکرکے فریزر میں رکھ سکتے ہیں۔

گارلک سکنی فرائز

اجزاء۔

آلو ۔پانچ سو گرام

کارن فلار ۔حسب ضرورت

لہسن پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ یا حسب ضرورت

نمک۔ حسب ذائقہ

تیل۔ فرائنگ کے لئے

کیچپ ۔حسب ضرورت

ترکیب۔

آلوؤں کو موٹے سلائسز میں کاٹ لیں۔پھر کارن فلار، نمک اور لہسن پاؤڈر کو آلوؤں کے اوپر چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔کڑاہی میں تیل گرم کرکے آلوؤں کو ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ ہلکی سنہری رنگت آجائے۔فرائز کو پیپر پر رکھ کر اوپر نمک اور لہسن پاؤڈر (ضرورت ہو تو) چھڑک کر مکس کردیں۔مزیدارفرائز تیار ہیں کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

بیکنگ کے لئے:کارن فلار، نمک، لہسن پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ تیل آلوؤں پر چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اب آلوؤں کو بیکنگ ٹرے پر ایک تہہ میں بچھا دیں۔پھر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لئے بیک کریں۔پھر سلائسز کی سائیڈ بدل کر مزید دس منٹ تک بیک کریں یہاں تک کہ سلائسز کرسپی اور سنہرے ہوجائیں۔گارلک سکنی فرائز سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چیز برگر

اجزاء۔

چکن قیمہ۔ آدھا کلو

چیز ۔سلائس چار عدد

پیاز (باریک کٹا)۔ ایک عدد

انڈا۔ ایک عدد

نمک ۔ایک چائے کا چمچ

پسی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ

گول برگر تین۔چار عدد

وویسٹر سوس۔ ایک کھانے کا چمچ

کیچپ۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب۔

تمام اجزاء کو چکن کے قیمے میں شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کرکے تیس منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔(اس طرح یہ ٹوٹیں گے نہیں)۔اس کے بعد چھوٹی ٹکیہ بنا کے پین میں فرائی کرلیں۔برگر بھی سینک لیں۔اب برگر کے اوپر چکن کباب ، اونین رنگ ،چیز سلائس ، سلاد کا پتا اور پھر دوسرا برگر بن رکھ دیں۔ اونین رنگز اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

تازہ ترین