• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی کو کھری کھری سنادیں۔

اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے وزیر کشن ریڈی کے بیان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ انہیں جہاں مسلمان نظر آتا ہے انہیں لگتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 300 سیٹیں آپ نے جیتی مگر آپ نے آئین کو نہیں ہرایا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ کشن ریڈی نے اپنے عہدے کا چارج بھی نہیں لیا اور واہیات باتیں شروع کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھے 5سال میں این آئی اے، آئی بی، را نے کتنی ایڈوائزی لکھ کر دی کہ حیدر آباد دکن دہشت گردی کا اڈا بن رہا ہے؟

اسد الدین اویسی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو تلنگانہ سے دشمنی ہے،سب سے زیادہ اتر پردیش میں داعش کے لوگ پکڑے جا رہے ہیں،اسے کیوں دہشت گردی کا اڈا نہیں کہا گیا؟

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بات کرنا ایک وزیر کو زیب نہیں دیتا، مگر ان سے امید ہے، اس لئے کہ ان کی ذہنیت یہی ہے،اس کا علاج نہیں کیا جاسکتا۔

کشن ریڈی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ بھارت میں دہشت گرد ی جہاں بھی ہوتی ہے،اس کی جڑیں حیدرآباد میں ہیں۔

تازہ ترین