• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں اتوار کی رات اس موسم کی سرد ترین رات قرار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں اتوار کی رات کو اس سیزن کی سرد ترین رات قرار دیا گیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق کمبریا میں درجہ حرارت منفی 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں سیکڑوں اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔  برطانیہ میں ان دنوں شدید سرد موسم اور برفباری سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلفاسٹ اور لیور پول ایئرپورٹ کے رن وے پر برف جمنے سے پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج سردی کی شدت برقرار رہنے جبکہ شمالی اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں برفباری کا امکان ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی ویلز، جنوب مغربی اور مشرقی انگلینڈ میں برفباری متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید