لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا،نظام ابھی بھی یزیدی ہے،سانحہ ماڈل ٹاون کے ظلم کے خلاف احتجاج اور شہدائے ماڈل ٹاءون کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں بھکر،خوشاب،سرگودھا کے جن کارکنوں کو اس ظلم اور جبر کے نظام نے سزا سنائی ان اسیران انقلاب نے جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں ۔ اس نظام میں غریب اور کمزور کو انصاف دینے کی سکت ہی نہیں ہے ،قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کےلئے ہیں ۔ قاتل اور قاتلوں کے سہولت کار وہ جہاں کہیں بھی بیٹھے ہیں ،گزشتہ روز قائد تحریک منہاج القرآن نے اسیران کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی ۔