امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔
امریکی صدر کی برطانیہ آمد پر اپوزیشن سمیت مختلف تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری ایک بیان میں میئر لندن صادق خان کو ناکام، بے حس اور پتھر دل قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صادق خان برطانیہ کےاہم ترین اتحادی امریکا کے صدر کے دورے پر بیوقوفانہ کام کر رہے ہیں۔
جواباً میئر لندن کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کا بچکانہ اور ہتک آمیز رویہ صدر کے عہدکے مطابق نہیں۔
اس سے قبل صادق خان نے برطانوی اخبار میں لکھے گئے اپنے مضمون میں ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عالمی خطرہ قرار دیا تھا۔