لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر 11؍ جون تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ نیب نےقانونی طور پر کام ہی غلط کیا ہے، جو کیس میں ملوث ہے اس کو گرفتار ہونا چا ہیے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔