• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے بجٹ حتمی منظوری کیلئے بھجوا دیئے گئے

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے آئندہ مالی سال 20-19\20 کے بجٹ حتمی منظوری کیلئے ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس راولپنڈی ریجن کو بھجوا دیئے گئے . ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی راولپنڈی ریجن ڈاکٹر صائمہ شاہ نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سے آئندہ مالی سال کی ترقیاتی سکیموں کے اسٹیمیٹ بھی مانگ لئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ کیلئے آئندہ مالی سال کا 3735 ملین روپے کا بجٹ پہلے ہی بورڈ منظور کر چکا ہے جس میں صرف ملازمین کی تنخواہوں وغیرہ کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، آئندہ مالی سال کیلئے ہائوس ٹیکس کا ہدف 75 کروڑ ، واٹر چارجز کا پچیس کروڑ ، ٹی آئی پی تیس کروڑ اور ہورڈنگز کا گیارہ کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے ، ادھر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا دو ارب گیارہ کروڑ روپے کا بجٹ حتمی منظوری کیلئے ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی کو بھجوایا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ بعض چیزوں پر کٹ لگنے کا قوی امکان ہے ۔
تازہ ترین