اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) عیدالفطر کے موقع پر لاہور ، فیصل آباد، پشاور اور دیگر علاقوں سے ملکہ کوہسار آنیوالے سیاحوں کی سہولت کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے کے مابین ایک رابطہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ایک سکواڈ بھارہ کہو میں تعینات کرے۔جو چھٹیوں کے دوران بھی ٹریفک میں رکاوٹ کا موجب بننے والی تجاوزات کیخلاف آپریشن کر سکے۔