کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں رہزانی کی دو واردتوں میں نامعلو م افرادنے لیپ ٹاپ اورموٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹائون کے علاقے میں انجینئر شوکت خواجہ خیل جا رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار افراد نے موٹرسائیکل گاڑی سے ٹکرا دی اور تلخ کلامی کرنے لگے اسی دوران اس کا ایک ساتھی دوسری جانب سے گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی میں رکھا لیپ ٹاپ اور دیگر سامان اٹھا کر رفو چکر ہو گیا جبکہ سبزل روڈ ہر رہزنوں نے فیض اللہ سے موٹرسائیکل چھین لی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔