• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم پر جرمانہ

انگلینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑیوں پر جرمانہ کردیا گیا۔

پاکستان ٹیم نے ناٹنگھم کے میدان پر گزشتہ روز ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دی۔

میچ کے بعد آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر میچ فیس کا 20 فیصد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان ٹیم پر جرمانے کی وجہ مقررہ وقت کے دوران ایک اوور کم پھینکا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر اور بلے باز جیسن رائے پر میچ فیس کا15، 15 فیصد جرمانہ کیا۔

جوفرا آرچر نے امپائر کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جب کہ جیسن رائے نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔

تازہ ترین