• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت میں طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

پشاور(مانٹیرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں طبی آلات کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی اور منظور نظر افراد کو فائدہ پہنچانے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے محکمہ صحت میں طبی آلات، ایمبولینسز، جنریٹرز اور دیگر آلات کی خریداری میں خرد برد کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں نیب نے تحقیقات کا آغاز طبی آلات میںخرد برد کے حوالے سے شکایت موصول ہونے پر کیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پر طبی آلات‘ایمبولینسز، جنریٹرز اور دیگر آلات کی خرداری میںخرد برد اور من پسند افرا کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے نیب نے خریداری کے حوالےسے تصدیق شدہ دستاویزات بھی طلب کی ہیں۔
تازہ ترین