لندن میں برطانوی وزیراعظم کے مہمان صدر ٹرمپ تھے، لیکن ایک بلی وی آئی پی گیسٹ کی طرح سب کو اپنی طرف متوجہ کرتی رہی ۔
ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر مٹرگشت کرنے والی بلی کبھی ٹرمپ کے لیے بچھائے گئے ریڈ کارپٹ پر شاہانہ انداز میں ٹہلی ۔
ٹرمپ کی لیموزین گاڑی کا دروازہ نہ کھلا تو کار کے نیچے ہی آرام کرنے پر اکتفا کیا ،گروپ فوٹو میں بھی جگہ بنالی ۔
یاد رہے کہ امریکی صدر 3 روزہ دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں،جہاں نےانہوں نے تجارتی وفد کے ہمراہ وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کی اور اس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔