پاک بحریہ میں عید کے ساتھ ساتھ عالمی یومِ ماحولیات بھی منایا گیا،عالمی یوم ماحولیات کے لیے اس سال کا منتخب کردہ موضوع ’’فضائی آلودگی‘‘ تھا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم ماحولیات کے حوالے سے پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، ان سرگرمیوں میں ساحل سمندر کی صفائی، شجر کاری کی مہمات اور ماحول کی آگاہی کے لیکچرز شامل ہیں۔
یوم ماحولیات کے موقع پر نیول اسٹاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے آپ سے عہد کرتے ہیں کہ ہم ماحول کو محفوظ تر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اس دن کی مناسبت سے آگاہی کیلئے پاک بحریہ نے مختصر ویڈیو بھی ریلیز کی ہے۔