• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کے بعد اب خاتون جیولن تھرور یسریٰ ایوب ملک کانام روشن کرنے کی خواہشمند

اسکرین گریبز بشکریہ سوشل میڈیا
اسکرین گریبز بشکریہ سوشل میڈیا 

بین الاقوامی شہرت یافتہ جیولین تھرور ارشد ندیم کے بعد اب خاتون جیولین تھرور یسریٰ ایوب بھی ملک کا نام روشن کرنے کی خواہشمند ہیں۔

 یسریٰ ایوب 16 جولائی سے جرمنی میں ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

یسریٰ ایوب کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ کھیل جاری رکھنا آسان نہیں لیکن بہترین پرفارمنس دینا چاہتی ہوں۔

انہوں نے اپنے بلند حوصلوں ارادوں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی طرح جیولین تھرو میں اپنا نام بنانا چاہتی ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید