• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نوازشریف سے اپنی نالائقی، نااہلی کا بدلہ لے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نواز شریف کو عید کے آخری دن بھی گھروالوں سے نہ ملنے دینےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان نوازشریف سے اپنی نالائقی اور نااہلی کا بدلہ لے رہے ہیں، ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید کا آخری دن ہے اورعمران خان نےنوازشریف کوان کی والدہ اور بیٹی سے نہیں ملنے دیا، نواز شریف کو اپنے گھروالوں سے نہ ملنے دینے سے آپ کی نااہلی اور نالائقی کم نہیں ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اِس لئے جیل میں ہیں کیونکہ عمران خان ووٹ چور نالائق، نااہل اور جھوٹے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کھربوں کے پراجیکٹ لگائے لیکن ان پر ایک روپےکی کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا، نواز شریف اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ آپ نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنا تھا ۔

تازہ ترین