• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایک زمانہ وہ بھی تھا جب معین اختر اور اسماعیل تارا حیدرآباد میں ڈرامے پیش کرتے تھے۔معین اختر نے کوہ نور سینما میں ’ٹارزن معین اختر‘ کامیابی سے پیش کیا تھا۔

درجنوں کھیل آج بھی یاد کیے جاتے تھے،پھر نہ جانے کس کی نظر لگیسب سلسلے ماضی کا حصہ بن کے رہ گئے۔

ایک طویل عرصے بعد اب ہدایت کار سلیم گڈو نے کراچی کے نامور اسٹیج فنکاروں کو حیدرآباد لانے کا فیصلہ کیا۔

سلیم گڈو نے ’لالہ جی عید مبارک‘ کے نام سے ڈراما عیدالفطر پرمہران آرٹس کونسل میں پیش کیا جس میں رؤف لالہ ۔عامر ریمبو شانزے،کمال ادریس،سدرہ شیخ اور دیگر نے خوب ہنسایا۔

رؤف لالہ کو عامر ریمبو نے ٹف ٹائم دیا جبکہ شانزے علی نے جاندار پرفارمینس دی۔

تازہ ترین