گجرات (جنگ نیوز)گجرات میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 خطرناک دہشت گرد نہر اپرجہلم دھوپ سڑی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی تھی، فرار کی کوشش میں ملزمان کی کار نہر میں جاگری۔ریسکیو ٹیموں نے کارکو نہر سے باہر نکالاتو تینوں دہشتگرد ڈوبنے کے باعث ہلاک ہوچکے تھے۔ذرائع کے مطابق مرنے والے دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے آپریٹ کئے جانیوالے القاعدہ کے عاطف غوری گروپ سے ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف گجرات پولیس نے آپریشن کیا۔ مارے جانے والے انتہائی مطلوب اور کالعدم تنظیم کے سرگرم ارکان تھے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی گاڑی سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹیں اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔