اوکاڑہ(صباح نیوز) وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، سزا یافتہ شخص کے جیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، آصف زرداری اور نواز شریف ایک دوسرے کو دائو پر لگانے کے چکر میں ہیں۔اوکاڑہ میں تقریب سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات نے کہا کہ عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا، کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔صمصام بخاری نے کہا کہ حکومت کے نزدیک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، مشکلات کے انبار چھوڑے گئے اور اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے، عمران خان نے کرپٹ عناصر سے سمجھوتا نہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، اقتدار بچانے کے لیے لوٹ مار کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔