مردان(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر کے علاقہ شیخ یوسف کلے میں 2ہزار سال پرانے بدھا کے دو مجسمے برآمد کر لیے، مجسمے قبر کی کھدائی کے دوران برآمد ہوئے ۔پولیس کے مطابق شیخ یوسف کلے میں سحرگل اور رحیم زادہ کی والدہ وفات پاگئی تھی مقامی افراد قبر کھود رہے تھے کہ اس دوران 2 مجسمے نکل آئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس او رمحکمہ آثار قدیمہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور دونوں مجسموں کو تحویل میں لے لیا۔ ایک مجسمے کی لمبائی 2فٹ8انچ جبکہ دوسرے کی لمبائی3فٹ 7انچ ہے۔