• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ سے ساہیوال جانے والی مسافر وین میں سی این جی سلنڈر کی لیکج باعث آگ لگ گئی جس سے جھلس کر 2 افراد موقع پر جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اوکاڑہ سے ساہیوال جانے والی مسافر وین میں گیمبر اڈا کے قریب آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔

ذرائع کے مطابق مسافر وین میں آگ سی این جی سیلینڈر کی لیکج سے لگی جس کے بعد گاڑی میں سوار بعض مسافروں کو باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ کچھ کو نکلنے کا موقع نہ مل سکا ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل کیا جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

تازہ ترین