• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنزورلڈ کپ فٹبال: فرانس نے جنوبی کوریا کو چار۔صفر سے ہرادیا

فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں میزبان فرانس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو چار۔صفر سے شکست دیدی۔

ورلڈ کپ کا پہلا گول فرانس کی یوجینی لی سومر نے کیا جبکہ فرانسیسی فارورڈ وینڈائی رینارڈ نے دو گول کئے۔

فرانس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دنیا کی 28 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

پیرس کے پارک ڈیس پرنسز میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی جس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو سمیت دنیائے فٹ بال کے مرد اور خواتین فٹ بال لیجنڈز نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات کو بھی خصوصی دعوت پر مدعو کیا گیا تھا۔

اے ایف سی اپیل کمیٹی کے نومنتخب رکن سید نیئر حسنین بخاری، پی ایف ایف کانگریس کے رکن عارف رحیم نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

45 ہزار 2سو 61 شائقین نے افتتاحی تقریب اور میچ دیکھا۔

میچ کے آغاز سے ہی فرانس کی خواتین کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پورے میچ کے دوران مخالف ٹیم کو بھرپور دبائو کا شکار رکھا۔

میچ کا پہلا گول فرانس کی فارورڈ یوجینی لی سومر نے 9 منٹ میں کرکے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے قبل وینڈائی نے 35 ویں اور 45 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 3-0 کردی۔ میچ کا چوتھا گول ایمنڈائینے نے 85 ویں منٹ میں کرکے ٹیم کا اسکور 4-0 کیا۔

جنوبی کوریا کی گول کیپر کم ایم جے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔

تازہ ترین