کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قائم کی گئی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ایڈ ہاک کمیٹی کے سر براہ کرنل آ صف ناز نے کہا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہوگی کہ دونوں گروپ کو یکجا کیا جائے اور اختلافات ختم کر کے دونوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے،جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایڈہاک کمیٹی کے دیگر ارکان سے مشاورت کے بعد دس بارہ جون کو کمیٹی کے ارکان کراچی پہنچیں گے، دونوں گروپ کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد اگر صورت حال میں بہتری نہیں آئی تو کلبوں کی اسکروٹنی کرا کر نئے انتخابات کرائے جائیں گے جس کی کاپی عدالت میں جمع کرائی جائے گی، ہم دونوں گروپ کو اس بات پر راضی کریں گے کہ وہ عدالت سے اپنے کیس بھی واپس لیں۔