• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو: جے یو آئی رکن اسمبلی پر آبائی علاقے میں قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

ہنگو(خبرایجنسی ) جمعیت علما اسلام (ف)کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی پر ان کے آبائی علاقے اوچت لوئر کرم میں قاتلانہ حملہ ہوا، منیر اوکزئی پر تین نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے۔ منیر اورکزئی کسی کے انتقال پر تعزیت کے لیے لوئر کرم گئے تھے جہاں انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔واضح رہے 2013 میں بھی کرم کے علاقے میں ہی منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں 20 افراد جاں بحق اور 96 زخمی ہوگئے تھے۔
تازہ ترین