• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کوسبوتاژ کرنے کیلئے فوج کوٹارگٹ کیاجارہاہے،طاہر القادری

لاہور(اکنامک رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے شمالی وزیرستان میں سرنگ دھماکہ اور فوجی افسر وں کی شہادتوں پر دلی افسوس ہے، دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد آج بھی منظم انداز میں وارداتیں جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ انہیں مقامی سطح پر سہولت کار میسر ہیں ، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اقوام متحدہ کے بینر تلے عالمی امن کے قیام کے لئے خدمات انجام دے رہی ہیں انھیں ٹارگٹ کرنے والے اعلانیہ یا خفیہ ہاتھوں کو توڑنا اقوام متحدہ کی بھی ذمہ دار ی ہے، خطہ کے امن پراسس کو سبوتاژ کرنے کے لیے افواج پاکستان کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ جب سے دہشتگردوں کو سزائے موت سنانے والی فوجی عدالتوں کے قیام کی مدت مکمل ہوئی ہے اور توسیع نہیں ملی تب سے دہشت گردی کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں ، پاکستان حالت جنگ میں ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہنگامی اور خصوصی اقدامات بروئے کار لانا ہونگے ۔
تازہ ترین