مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں آگ نے رہائشی عمارت کی6 منزلیں جلا ڈالیں، آگ پر ڈھائی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آگ سے 20 فلیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 10 فلیٹوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم آتشزدگی کے واقعے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں اور 100 فائر فائٹرز کو طلب کرلیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ 6 منزلہ عمارت کی تمام منزلوں تک پھیلی گئی تھی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
آگ لگنے کے باعث دھویں سے خاتون اورایک شخص متاثر ہوا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ،عمارت کے اطراف کے گھروں کو خالی کرالیا گیا۔